حکومتی وعدوں کے برعکس مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں،متحدہ مجلس عمل سندھ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا کہ حکومتی وعدوں کے برعکس مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں، غریب کی داد رسی کرنے کے دعویدار عمران خان نے اپنے ابتدائی 50دنوں میں مہنگائی کی بم باری کرکے غریب آدمی کی زندگی تنگ کردی ہے، یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں اپنا ہوم گرائونڈ ہارگئی، وزیراعظم کی چھوڑی ہوئی دو نشستوں کے بعد گونر کے پی کے کی سیٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، پی ٹی آئی کے قوم سے کئے گئے وعدے سب جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔

اہل ودیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو موجودہ بحران سے نجات دلاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جیکب آباد کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے معروف کالم نویس وتعلیمی ماہر پروفیسر طارق تنولی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا۔ایم ایم اے کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ کسی کے خواب وخواہشات پر کوئی پابندی نہیں ہوتی مگر جس طرح موجودہ قیادت کو لایا گیا یا اس کے ساتھ جس طرح کی ٹیم لگائی گئی ہے اس سے مدینہ جیسی مثالی ریاست اور کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتے دکھائی نہیں دے رہا۔

پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی 50دنوں میں 3وزراء کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں انصاف کی دعویدار حکومت کا آزادی صحافت کو فروغ کی بجائے آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کیلئے قانون سازی کی تیاری افسوس ناک ہے۔اگر کوئی اس حوالے سے قانون سازی قومی مفاد کی خاطر ضروری بھی ہو تو اس میں صحافتی تنظیموں کو مشاورت میں شامل کیا جائی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں