جیکب آباد،ہلال احمر بحران کا شکار ،چیئر مین معیا د پوری ہونے کے باوجود عہدے پر برقرار، پرانے ملازمین کی تنخواہ بند چارنئے ملازم بھرتی

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) ہلال احمر بحران کا شکار چیئر مین معیا د پوری ہونے کے باوجود عہدے پر برقرار پرانے ملازمین کی تنخواہ بند چارنئے ملازم بھرتی ایئر پورٹ روڈ پر اسپتال بسکٹ کمپنی کے حوالے تفصیلات کے مطابق ہلال احمر جیکب آباد بحران کاشکار ہوگئی ہے اورریڈکراس میں کرپشن کاانکشاف ہواہے معلوم ہواہے کہ ریڈ کراس کے چیئر مین کی معیاد پوری ہونے کے باوجود وہ عہدے پر برقرارہیں ملازم موجودہونے کے باوجود مزید چارنئے ملازم بھرتی کرکے انہیں 30سے 40ہزار تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ ہلال احمرکے پرانے ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیںفیملی لائین ایئر پورٹ روڈ پر قائم اسپتال کو بھاری کمیشن لے کر بسکٹ کی کمپنی کو کرائے پر دے دیاگیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ہلال احمر کے ضلعی انچارج محمد صلاح بگٹی نے بتایاکہ ہلال احمرکی 50دوکانیں ہیں جن کا ہرماہ 60ہزار کرایہ ملتاہے جو انتہائی کم ہے کوئی نئے ملازم بھرتی نہیں کیے دفتری امورچلانے کے لیے ویئر ہائوس 50ہزار کرائے پر بسکٹ کی کمپنی کودیاہے انہوںنے کہاکہ اتنے فنڈزنہیں کہ اب اسپتال چلاسکیں کافی عرصے سے ہلا ل احمر کی دوکانوں کے کرائے ویسے ہی چلتے آرہے ہیں جنہیں بڑھانے کی ضرورت ہے ہلال احمر کے چیئر مین سلیم تھیم ،وائس چیئر مین گل محمد جکھرانی اورسیکریٹری ڈی سی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں