جیکب آباد،ہر ی پور میں صحافی کے قتل کے خلاف جیکب آبادکے صحافی سراپا احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) ہر ی پور میں صحافی کے قتل کے خلاف جیکب آبادکے صحافی سراپا احتجاج قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں صحافی سہیل خان کے بہیمانہ قتل پر جیکب آبادکے صحافی سراپا احتجاج بن گئے ہیں تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکے صدر عبدالرحمن آفریدی ،وسیم عباس ،آصف بھٹی ،زاہد حسین رند، خاوند بخش بھٹی ،مصطفی علی خان ،سلیم بھٹی ،عباس سومرو، ایم ڈی عمرانی ،وکی وادھوانی ،ذوالفقاراچکزئی اوردیگرنے صحافی کے قتل پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحافی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکے صحافی برادری میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں