جیکب آباد ،صحافی کی معصوم بیٹی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 26 اکتوبر 2018 17:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) صحافی کی معصوم بیٹی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے صحافی بختیار کٹوہر کی چار سالہ معصوم بیٹی پانی کی ٹنکی میں ڈوب کرفوت ہوگئی معصوم ڈیرہ الہیار بلوچستا ن اپنے رشتہ داروں کے ہاں گھومنے گئے تھے جہاں یہ واقع پیش آیا بچی کی تدفین ٹھل کے آبائی گائوں میں کی گئی بختیار کٹوہر سے جیکب آبادکے صحافیوں عبدالرحمن آفریدی ،زاہدحسین رند ،آصف بھٹی اوردیگرنے دکھ کا اظہارکیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں