جیکب آباد،جیکب آباد ریلوے اسٹیشن اسمگلروں کا اڈا بن گیا

کوئٹہ ایکسپریس کے ذریعے بھاری مقدار میں چھالیہ اور غیر قانونی سامان بلوچستان سے سندھ اور پنجاب اسمگل ہونے کا انکشاف

جمعہ 9 نومبر 2018 20:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) جیکب آباد ریلوے اسٹیشن اسمگلروں کا اڈا بن گیا ، کوئٹہ ایکسپریس کے ذریعے بھاری مقدار میں چھالیہ اور غیر قانونی سامان بلوچستان سے سندھ اور پنجاب اسمگل کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ریلوے اسٹیشن اسمگلروں کا اڈا بن گیا ہے روزانہ بلوچستان سے کوئٹہ ایکسپریس کے ذریعے بھاری مقدار میں چھالیہ اور دیگر غیر قانونی سامان مسافر بوگیوں میں بھر کرکے جیکب آباد اسٹیشن لایا جاتا ہے اور پھر کوئٹہ ایکسپریس ، سکھر ایکسپریس اور دیگر ٹرینوں کے ذریعے صوبے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمگل کیا جاتا ہے، جمعہ کے روز ڈیرہ اللہ یار سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کی بوگی نمبر 2اور 3میں 33بوریاں چھالیہ سے بھری ہوئی پہنچی بوریوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بوگی نمبر 3کا پچھلا دروازہ بند کردیا گیا تھا اور یہ بوریاں مسافروں کے راستے میں بھی رکھی گئی تھیں، 5بوریاں جیکب آباد اسٹیشن اتار کرسکھر ایکسپریس لادی گئی ، اس سلسلے میں ٹرین میں سوار مسافروں نے بتایا کہ مذکورہ بوریاں ڈیرہ اللہ یار سے ٹرین میں رکھی گئی جو بندہ یہ بوریاں لے کر آیا اسے کنڈیکٹر گاڈ اور پولیس سائیڈ میں لے گئی اور اس سے بھاری رشوت لی بوریاں باتھ روم اور دروازے کے پاس رکھی گئی ہیں جس کے باعث باتھ روم اور دروازہ بند ہوگیا ہے جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، کنڈیکٹر گاڈ نے رابطے پر بتایا کہ بوریاں ٹرین میں رکھنے والے پر جرمانہ عائد کیا ہے بوریوں میں کیا ہے ہم چیک نہیں کرتے یہ کام پولیس کا ہے، معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان سے سندھ براستہ روڈ سخت چیکنگ کے باعث اب اسمگلر ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ کا کاروبار کررہے ہیں اور اس میں ریلوے کا عملہ اور ریلوے پولیس ملوث ہے یہ اسمگلنگ کا کاروبار زوروشور سے جاری ہے۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں