جیکب آباد، مولاداد لائنز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سپر شاہین کو کرکٹ میچ میں شکست دیدی

بدھ 14 نومبر 2018 23:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) مولاداد لائنز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سپر شاہین کو کرکٹ میچ میں شکست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سٹی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپیشل فورس پر جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں گذشتہ روزسپر شاہین اور مولاداد لائنز کے درمیان مقابلہ ہوا ، سپر شاہین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 94رنز اسکور کئے جو مولاداد لائنز نے 3وکٹوں کے نقصان پر دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا، مولاداد لائنز کے گل حسن راہوجو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں