جیکب آبادمیں سابق صوبائی وزیر کے گھر سے بھینس چور ی ،پولیس نے تلاش شروع کردی

جمعرات 15 نومبر 2018 17:38

جیکب آبادمیں سابق صوبائی وزیر کے گھر سے بھینس چور ی ،پولیس نے تلاش شروع کردی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) جیکب آبادمیں سابق صوبائی وزیر کے گھر سے بھینس چور ی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں اسٹریٹ کرائم دن بدن بڑھتاجارہاہے گذشتہ شب سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پہنورکے آبائی گائوں آدم خان پہنورسے قیمتی بھینس چوری کرکے لے گئے اطلاع پر پولیس نے بھینس کے پیروں کے نشان پر تعاقب کرتے ہوئے تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب سردار منظورخان پہنور نے رابطہ کرنے پر کہاکہ میں کراچی ہوں پولیس کواطلاع دی ہے میرے گائوں سے بھینس چوری ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں