جیکب آبادمیں بلاول بھٹو زرداری کے نام سے منسوب فلائی اوورکے ناقص کام کی خبروں کا ڈی سی نے نوٹس لے لیا

جمعرات 15 نومبر 2018 17:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) جیکب آبادمیں بلاول بھٹو زرداری کے نام سے منسوب فلائی اوورکے ناقص کام کی خبروں کا ڈی سی نے نوٹس لے لیا تھرڈ پارٹی سے کام کے معیارکوچیک کرنے کے لیے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسزکو خط لکھ دیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کے قریب ریلوے ٹریک کے اوپر بنائے گئے بلاول بھٹو زرداری فلائی اوور کے ناقص کام کی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا ڈپٹی کمشنر جیکب آباد عمران علی نے سختی سے نوٹس لے لیاہے اس سلسلے میں ڈی سی نے بتایاکہ فلائی اوورکے کام کے معیارکو جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کے سلسلے میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسزکو خط لکھاہے واضح رہے کہ فلائی اوور کاپہلے نقشہ کچھ اورتھا جسے بعدمیں بھاری رشوت لے کر تبدیل کیاگیا فلائی اوورکا کام مکمل ہی نہیں تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جیکب آباد آمدکے موقع پر اس فلائی اوور کے افتتاح کی کوشش کی گئی پر وزیر اعلیٰ سندھ فلائی اوورکاافتتاح کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے ٹھیکیدار کو فلائی اوورکی تعمیر کے لییمحکمہ پراوینشل بلڈنگس کی جانب سے مکمل فنڈزکی ادائیگی کردی گئی ہے لیکن اس کے باوجود فلائی اوورکا کام تاحال مکمل نہیں ہواہے فلائی اوور پر لائیٹنگ کے علاوہ سروس روڈ بھی ابھی تک تعمیر نہیں کیاگیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں