جیکب آباد، معذوروں کا 58ویں روزبھی مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

جمعہ 16 نومبر 2018 17:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) معذوروں کا 58ویں روزبھی مطالبات کے حق میں احتجاج جاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈس ایبل فورم کی جانب سے مطالبات کے حق میں 58ویں روزبھی شہید اللہ بخش پارک سے احتجاجی جلوس نکال کر شہر کے راستوں پر مارچ کیاگیا مظاہرین نے مطالبات کے حق میں شدید نعریبازی کی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر شعبان منجھو،ابراہیم منگی،جمیل بھیو،مومن مگسی ،وزیر سومرو ،طارق بروہی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذور کوٹہ کے تحت جیکب آبادمیں معذوروں کو نظر اندازکیاگیاہے اور نوکریاں من پسندوںمیں بانٹی گئی ہیں جو معذوروں سے سراسرزیادتی ہے بلدیہ میں 110بھرتیاں کی گئیں جن میں ایک بھی معذور نہیں معذوروں کے حق پرڈاکہ ڈالا جارہاہے جس کی مذمت کرتے ہیں بالا حکام نوٹس لے کر انصاف کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں