جیکب آباد میں سومرا محلہ کے پرائمری اسکول کا کام ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا، سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داوُ پر لگ گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 18:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) جیکب آباد میں سومرا محلہ کے پرائمری اسکول کا کام ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا، سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داوُ پر لگ گیا، علاقہ مکینوں کا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سومرا محلہ میں قیام گورنمنٹ پرائمری استاد عبدالحکیم سومرو اسکول کا تعمیراتی کام گذشتہ کئی ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے 450 سے زائد طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثرہورہی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے ٹھیکیدار سے کئی بار شکایت کی گئی مگر ٹھیکیدار اسکول کا کام نہیں کررہا، اس سلسلے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام سرور سومرو نے بتایا کہ ہمارے اسکول کا تعمیراتی کام بغیر کسی جواز کے بند ہے اسکول کا تعمیراتی کام ہونے کی وجہ سے اسکول دوسری جگہ منتقل کیا ہے جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے کیوں کہ جہاں اسکول منتقل کیا ہے وہ دور ہے اس لیے اکثر بچوں کو اسکول آنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہمارے اسکول کا کام مکمل کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہوسکے، دوسری جانب علاقہ مکینوں نے بھی اسکول کا کام بغیر کسی جواز کے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیاہے علاقہ مکینوں نے اعلی ٰحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد اسکول کا کام شروع کرکے مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں