جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کا اجتماع

ارکان و سال 2019 کیلئے نئے جنرل سیکرٹری (قیم) اور نائب امیر شہر کا حلف

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کا اجتماع ارکان و سال 2019 کیلئے نئے جنرل سیکرٹری (قیم) اور نائب امیر شہر کا حلف تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر محمد صالح سومرو کے زیر صدارت جماعت اسلامی جیکب آباد کا اجتماع اراکین مسجد نور ایمان دفتر جماعت اسلامی میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں دیدار علی لاشاری امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کو خصوصی شرکت کی دعوت دے گئی تھی۔اجلاس میں امیر ضلع نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ الحمدللہ جماعت اسلامی جو اس وقت ہماری سامنے ایک طاقت ور، اور تناور درخت کے صورت میں موجود ہے در اصل یہ ایک اصلی، خالص دینی حمیت، اخلاص اور نیک نیتی کے بیج سے کاشت کیا ہوا سا درخت ہے، اسلئے زمانے کے فتنوں، سازشوں اور بے راہ روی اور بے حیائی کے شدید گرد غبار و طوفانوں کے باوجود اپنی ایک ہی شناخت و پیہچان رکھے ہوئی ہے جماعت کے اندر مشاورت کی برکت سے کیے ہوئے فیصلو ں کے نتیجے میں آج تک نہ تو کوئی جماعت اسلامی (ب)، (پ)، (ل) اور نہ ہی کوئی (س) جماعت بن سکی ہے،اللہ کا شکر ہے جماعت اسلامی صرف و صرف جماعت اسلامی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اجلاس کا آغاز محمد حنیف کھوسہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں ایجنڈا کے مطابق حاضری و تنظیمی کارکردگی جائزہ کے بعد نو منتخب امیرصوبہ سندہ محمد حسین محنتی کی 12 ربیع الاول بروز بدھ جیکب آباد آمد کے موقع پر سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پروگرام کو مشاورت کی ساتھ حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں امیر شہر جماعت اسلامی کی جانب سے 2019 کے لئے نئے تجویز کندہ جنرل سیکرٹری (قیم) ھدایت اللہ رند اور نائب امیر جیکب آباد شہر عبد الصمد کٹبار نے دستور جماعت اسلامی کے مطابق اپنے اپنے ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں