جیکب آباد:سیاہ کاری کے الزام میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا موقع سے فرار

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) سیاہ کاری کے الزام میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا موقع سے فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مولادادتھانہ کی ھدودمیں واقع قصبہ محمد عظیم جھکرانی میں ملزم دلمرادجکھرانی نے اپنی 30سالہ بھابھی شہربانو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی آخری اطلاعات تک واقع کامقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں