جیکب آباد میں مختلف برادریوں کے درمیان خونی تنازعات کے جرگے، قبائل پر مجموعی طور پر 39لاکھ روپے جرمانہ عائد

منگل 20 نومبر 2018 23:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) جیکب آباد میں مختلف برادریوں کے درمیان خونی تنازعات کے جرگے، قبائل پر مجموعی طور پر 39لاکھ روپے جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ آدم خان پہنور میں سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پنہور کے سرپنچی میں مختلف قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعات کے جرگے منعقد کئے گئے اور فریقین پر مجموعی طور پر 39لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شر برادری کے دو گروپوں میں جاری خونی تنازعہ کا جرگہ ہوا جس مین دونوں فریقین کے بیان سننے کے بعد تاج محمد شر کی فریق پر غلام شبیر شر کے فریق کے ایک شخص منور علی شر کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اسی فریق کے ایک شخص کے زخمی کا 5لاکھ روپے جرمانہ سمیت تاج محمد شرفریق پر 15لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ غلام شبیر شر کی فریق پرتاج محمد شر کی فریق کے ایک شخص کا نام بلاجواز مقدمے میں دینے کا جرمانہ 3لاکھ اور لڑکیوں کو نام کرنے 6لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، دونوں فریقین پر مجموعی طور پر 24لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا، علاوہ ازیں ایک اور جرگہ باراچ اور ودیو برادری کے درمیان ہوا جس میں دونوں فریقین کے بیان سننے کے بعد شاہ مراد باراچ پر خدا بخش ودیو کے قتل کا 10لاکھ روپے اور لاش کی بے حرمتی کرنے کا 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں