جیکب آباد کے گرلز اسکول کی تعمیر اور مرمت کی ایڈوانس رقم لے کر ٹھیکیدار غائب، ایک ماہ سے اسکول کا کام بند

جمعہ 23 نومبر 2018 19:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) جیکب آباد کے گرلز اسکول کی تعمیر اور مرمت کی ایڈوانس رقم لے کر ٹھیکیدار غائب، ایک ماہ سے اسکول کا کام بند، 292طالبات دربدر، تعلیم متاثر ، اسکول بوائز میں دوسری شفٹ میں چلنے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ حکومت کی جانب سے نہایت ترجیحی پروگرام کے تحت اسکولوں کی تعمیر اور مرمت کا پروگرام ناکام ہوگیا ہے محکمہ ایجوکیشن ورکس کی جانب سے ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عیوض ایڈوانس ادائیگی کے باوجود اسکول کی تعمیر اور مرمت کے کام مکمل نہیں کئے گئے ٹھیکیدار کام ادھورہ چھوڑ کر اور رقم ایڈوانس لے کر غائب ہوگئے ہیں جس کے باعث ضلع کے کئی اسکول بند ہوگئے ہیں ، جیکب آباد شہر کے گورنمنٹ گرلز ریلوے اسکول کی تعمیر اور مرمت کا ٹھیکہ جو ایک کروڑ 20لاکھ 34ہزار کابتایا جاتا ہے پر ایکسئین اور اے ای این نے بھاری رشوت لیکر ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی کرنے کے باوجود کام ایک ماہ سے بند ہے جس کے باعث اسکول کی 292طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہے اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان کو بوائز اسکول میں شام کی دوسری شفٹ میں پڑھایا جارہا ہے ، اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور طالبات کا کہنا ہے کہ اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کرایا جائے اور ہمیں اس تکلیف سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں