جیکب آبادمیں دن دیہاڑے رہزنی کی واردات دومسلح افراد دوکاندار کو لوٹ کر باآسانی فرار

ہفتہ 24 نومبر 2018 17:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) جیکب آبادمیں دن دیہاڑے رہزنی کی واردات دومسلح افراد دوکاندار کو لوٹ کر باآسانی فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکام جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع صدربازارمیں دن دیہاڑے دوکاندار اشوک کمار سے دومسلح افراد ایک لاکھ نقدی ،موبائل فون اوردیگر سامان چھین کر باآسانی فرارہوگئے دوسری جانب شہرمیں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سردار سخی عبدالرزاق کھوسونے تشویش کااظہارکرتے ہوئے گورنرسندھ اورآئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ان کاکہناتھاکہ پولیس چوری اوررہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو تعینا ت کرنے کی ضرورت ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں