جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار ایک، ایک سیٹ پر بلا ا مقابلہ کامیاب

تین خالی نشستوں پر 8امیدوار مدمقابل، نامزدگی فارم جمع، کل سے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی

منگل 27 نومبر 2018 23:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2018ء) جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار ایک، ایک سیٹ پر بنا مقابلہ کامیاب، تین خالی نشستوں پر 8امیدوار مدمقابل، نامزدگی فارم جمع، کل سے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں5خالی بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کے سلسلے میں ریٹرنگ افسر کے پاس نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے دن یو سی قادر پور کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بابل مغیری اور آزاد امیدوار عبدالحفیظ کھوسو اور غلام سرور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ یو سی جونگل کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے محمد افضل ،جے یو آئی کے سعید احمد اور ایک آزاد امیدوار مدمقابل ہیں، میونسپل کمیٹی ٹھل کے وارڈ نمبر 1پر پیپلز پارٹی کے عزیز احمد اورآزاد امیدوار محمد یوسف کے درمیان مقابلہ ہوگا ، علاوہ ازیں یوسی میرل کے جنرل ممبر کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے عالم خان اور یو سی توج کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے نصر اللہ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں کیوں کہ ان کے مدمقابل کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے کل سے ریٹرنگ آفسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں