جیکب آباد: 2024مستحقین پانچ ماہ سے گزارہ الائونس سے محرو م سخت پریشان

زکوات کونسل کے چیئرمین کا تقررنہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کااجراء نہیں ہوا،چیئرمین محمد علی پہنور

بدھ 28 نومبر 2018 19:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2018ء) ضلع جیکب آبادکے 2024مستحقین پانچ ماہ سے گزارہ الائونس سے محرو م سخت پریشان زکوات کونسل کے چیئرمین کا تقررنہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کااجراء نہیں ہواہے :چیئرمین زکوات کمیٹی محمد علی پہنور تفصیلات کے مطابق جیکب آبادضلع کے 2024مستحقین کو پانچ ماہ سے گزارہ الائونس کااجراء نہیں ہوسکاہے جس کے باعث مستحقین سخت پریشان ہیں مستحقین کا کہناہے کہ محکمہ زکوات کی جانب سے جاری کیے گئے اے ٹی ایم اب کیش نہیں ہورہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر چیئرمین زکوات کمیٹی ضلع جیکب آباد محمد علی پہنور نے بتایاکہ زکوات کونسل کے چیئر مین کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے فنڈزکااجراء نہیں ہوسکاہے دسمبر میں فنڈزکے ملنے کی امید ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ صحت کے شعبے میں ہرچھ ماہ بعد سول اسپتال جیکب آبادکو 5لاکھ اور جیل اسپتال کو ایک لاکھ دیتے ہیں ہردوماہ بعد 2لاکھ ملتے ہیں جو ضلع کی 228دیہوں میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ جہیزکی مدمیںبھی ہردوماہ بعد 2لاکھ ملتے ہیں انہوںنے بتایاکہ ضلع جیکب آبادکی زکوات بجٹ کم کردی گئی ہے مشرف کے دورمیں 16کروڑ ملتے تھے اب 4کروڑ ملتے ہیں جو اے ٹی ایم کے ذریعے گزارہ الائونس کے مستحقین کو ملتے ہیں جبکہ سال میں 30لاکھ ملتے ہیں جو اسپتال ،جہیزفنڈ میں خرچ ہوتے ہیں انہوںنے کہاکہ ضلع جیکب آباد کی آبادی بڑھ گئی ہے اس لیے اب مستحقین کی تعداد بھی بڑھائی جائے اور 8ہزار کے قریب مستحقین کے تحت فنڈزفراہم کیے جائیں محدود فنڈزکی وجہ سے ہمیں تقسیم میں دشواری کاسامنا ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں