جیکب آباد میں 14رہائشی اور کمرشل عمارتیں خطرناک قرار ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 29 نومبر 2018 18:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) جیکب آباد میں 14رہائشی اور کمرشل عمارتیں خطرناک قرار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی نے جیکب آباد شہر کی 14سے زائد رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی خطرناک قرار دے دیا ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں جنہیں خالی کرنے کو نوٹیس بھی جاری کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ عمارتیں خالی نہیں کی گئی ہیں جو کسی بھی وقت کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جیکب آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت بنگر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ خطر ناک قرار دی گئی عمارتیں تاحال خالی نہیں کی گئی ہیں کاروائی کے لئیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو لکھا ہے اور بالا حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خطرناک قرار دی گئی رہائشی اور کمرشل عمارتیں ٹاور روڈ ،سینما روڈقائد اعظم روڈ ،صرافہ بازار،بھوگڑی بازار،غریب آباد محلہ ،کوئٹہ روڈ،ٹیورام پل اور دیگر علاقوں میںواقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں