جیکب آباد میں تجاوزات ہٹانے کے لیے ڈی سی کی صدارت میں اجلاس

پیر 3 دسمبر 2018 21:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) جیکب آباد میں تجاوزات ہٹانے کے لیے ڈی سی کی صدارت میں اجلاس، مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کی شرکت، کمیٹی تشکیل دیدی، تجاوزات بلاتفریق ختم کی جائیں گی،ڈی سی عمران علی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمران علی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میںبلدیہ کے چیئرمین عباس جکھرانی، شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو، پیپلز پارٹی کے میر لیاقت لاشاری، چیمبرس آف کامرس کے احمد علی بروہی، ہندو پنچائت کے لعل چند سیتلانی، جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری، اتحاد اہلسنت کے سید اعجاز شاہ، پولیس اور رینجرس کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ،راج واہ نہر کے اوپر تعمیر ات مسمار کی جائیں گی قریب و جوار کے گھروں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرانے میں ملوث بلدیہ اور روینیو عملے کے ثبوت ملنے پر کیس داخل کیا جائے گا، شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈی سی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اکرم ابڑو، میر لیاقت لاشاری، میر احمد علی بروہی، لعل چند سیتلانی، ڈاکٹر اے جی انصاری اور چیئرمین بلدیہ شامل ہیںکمیٹی کا اجلاس ہفتے کو طلب کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں آپریشن شروع کی جائے گا پہلے مرحلے میں ٹاور روڈ، قائد اعظم روڈ، سول اسپتال روڈ، میونسپل روڈ شامل ہیں، کارروائی سے پہلے نوٹس جاری کئے جائیں گے اور نشان لگائے جائیں گے، اگر دوکاندار اپنی تجاوزات ختم کرتے ہیں تو ٹھیک بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اجلاس میں میر احمد علی بروہی نے کہا کہ قبضہ کرکے فروخت کرنے والوں کو بھی گرفت میں لیا جائے خریدنے والے نے تو پیسے بھرے ہیں اس کے نقصان کا ازالہ قبضہ کرنے والے وصول کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں