15سال تک شہر کو لوٹنے والوں کا عوام نے ووٹ کے ذریعے احتساب کیا،اسلم ابڑ و رکن سندھ اسمبلی

پیر 3 دسمبر 2018 21:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمداسلم ابڑو نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری خود کو تنہا نہ سمجھیں انتخابات کے وقت شرپسندوں کی جانب سے شہر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی عوام نے انتخابات میں ثابت کردیا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں، جیکب آباد کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2018کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ہونے والے ہنگاموں کے متاثر ہندو ریڑھی والے چندر کمار کے پاس پہنچ کر ہمدردی کا اظہار کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو نے ہندو ریڑھی والے چندر کمار کو اجرک پیش کی اور مالی مدد کی، محمد اسلم ابڑو نے مزید کہا کہ 15سال تک شہر کو لوٹنے والوں کا عوام نے ووٹ کے ذریعے احتساب کیا جیکب آباد شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے میونسپل کمیٹی مکمل ناکام ہوچکی ہے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کررہے ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں