جیکب آباد،جے یو آئی رہنما کا نوجوان بیٹا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) جے یو آئی رہنما کا نوجوان بیٹا کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جان محمد ٹالانی کالونی میں جے یو آئی کے رہنما محمد صدیق رواہی کا نوجوان بیٹا عبدالباسط فجر کی نماز ادا کرنے مسجد گیا تو وضو کے بعد ہیٹر پر ہاتھ گرم کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا جسے سول اسپتال لایا گیا مگر وہ اسپتال پہنچنے کے بعد فوت ہوگیا،جے یو آئی کے ضلع امیرڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجباررند، حافظ میر محمد بنگلانی، مولانا عابد ابڑو، حماد اللہ انصاری سمیت دیگر نے محمد صدیق رواہی سے نوجوان بیٹے کی وفات پرگھر جاکر تعزیت کی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں