دو چیفوں کے درمیان عمران خان بونے نظر آرہے ہیں، حافظ حسین احمد

عمران خان کے پاس ’’اقتدر‘‘ تو ہے مگر ’’اختیار‘‘ نہیں، قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے، مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دو چیفوں کے درمیان عمران خان بونے نظر آرہے ہیں،عمران خان کے پاس ’’اقتدر‘‘ تو ہے مگر ’’اختیار‘‘ نہیں، قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھاکہ چیفوں کے تکون میں بظاہر ہم آہنگی نظر آرہی ہے بہرحال دوچیفوں کے درمیان عمران خان اختیارات کے حوالے سے بونے نظر آرہے ہیں ،چیف ایگزیکٹیو نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنی عادت سے مجبور ہوکر دونوں چیفوں کی بھی تھوڑی خبر لی تھی، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اپنی حکومت کو جمہوری سمجھتے ہیں تو وہ کام کیوں نہیں کررہے جو چیف جسٹس کررہے ہیں وہ خود چیف جسٹس کو موقع فراہم کررہے ہیں حالانکہ وہ خود بھی پیش رفت کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کے اندروانی مناظر اگر قوم کو دیکھانے ہیں تو دیواریں گرانے کے بجائے پی ٹی وی کے ذریعے پوری قوم کو دکھا سکتے ہیں مگر اصل میں وہ معاملات کو بے پردہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دیکر پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے جن علاقوں میں شکار کی اجازت دی جارہی ہے ان علاقوں کی پسماندگی برقرار ہے ، ماضی کی طرح ایک بار پھر قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کا گھیرا تنگ کردیا ہے عمران خان اپنی کسی ایک بات پر تو قائم ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کی قلمی خدمات ہیں لیکن عمر کے جس حصے میں انہوں نے نواز شریف کی آفرز کو قبول کیا اس سے ان کی شخصیت کو نقصان پہنچا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں