سپریم کورٹ نے جیکب آباد میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا ہے،محمد میاں سومرو

گزشتہ 10سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے آنے والے فنڈز میں کرپشن کی گئی،وفاقی وزی نجکاری

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جیکب آباد میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا ہے اور تین ماہ میں اے جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اب انکوائری ہوگی جن لوگوں نے پیسہ لوٹا ہے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مزدور شہری اتحاد کے صدر حاجی غلام نبی رند کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ جیکب آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بے تحاشہ پیسہ آیا لیکن اس کا صحیح استعمال نہیں ہوا جس سے ضلع بھر کی حالت انتہائی خراب ہے،گذشتہ 10سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے آنے والے فنڈز میں کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے نام پر آپریشن کی مجاذ سندھ حکومت ہے وفاق کا اس سے تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کسی سے ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی کسی کے ساتھ ذیادتی کی گئی تو آواز اٹھائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں