جیکب آبا د ، پولیو کا کیس ظاہر متاثرہ بچے کے اسٹول سیمپل لے گئے

پیر 10 دسمبر 2018 23:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جیکب آبا د میں پولیو کا کیس ظاہر، متاثرہ بچے کے اسٹول سیمپل لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب ٓباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے قصبہ امام داد جمالی میں نظیر جمالی کی پانچ سالہ بیٹی بخت بھری کو چلنے میں تکلیف کی شکایت پر مقامی ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا بچی کے معائنے کے بعد پولیو کا شعبہ ظاہر کیا گیا ایس اطلاع پر ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے مقامی قصبہ پہنچ کر متاثرہ بچی کے اسٹول کے سیپمل لئے اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر عبدالغفاررند نے بتایا کہ یہ پولیو کا اے ایف پی کیس ہے متاثرہ بچی کے سیمپل لئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ بچی کو پولیو ہے یا نہیںانہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی 6سے زائد اے ایف بھی کیس ٹیسٹ کے لئے گئے جو نیگیٹو ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں