جیکب آباد،گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا ، شہری پریشان ،طعام کی تیاری میں مشکلات لکڑیاں استعمال کی جانے لگیں

بدھ 12 دسمبر 2018 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) جیکب آبادمیں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا ،گیس بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ،طعام کی تیاری میں مشکلات لکڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرکے مختلف علاقوں میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیاہے شہر کے مختلف علاقوں فیملی لائین،اے ڈی سی کالونی،دکھن محلہ،جعفرآباد،غریب آباد،حق باہو محلہ،ڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کابحران شدت اختیارگیا ہے گیس کے بحران کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے بجلی پرچلنے والی چھوٹی کمپریسر مشینوں کے ذریعے بااثر گیس کھینچ کر اپنا گذارہ توکرلیتے ہیں پر عام شہری گیس نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کاشکارہیں جس کے باعث شہریوں کو طعام کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے بروقت گیس نہ ملنے کی وجہ سے کھانا تیارنہ ہونے کی وجہ سے بچے بھوک سے بلکتے ہیں جبکہ اکثرلوگ صبح کے وقت بغیر ناشتے کے گھر سے نکلنے پر مجبورہیں اکثر پائپ لائینوں سے گیس کے بجائے پانی آنے کی شکایات بھی معمول بن گئی ہیں شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ جیکب آباد تین لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے گیس پریشر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر میں گیس بحران کا مسئلہ حل کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں