جیکب آباد، سٹی تھانہ میں ایس ایس پی کی کھلی کچہری، شکایات کے انبار لگ گئے

سب سے زیادہ شکایات موٹر سائیکل چوری کی گئی، ٹھیکیدار کے خلاف بھی شکایت، ایک ضعیف زمین پر قبضہ کی شکایت کرتے ہوئے رو پڑا

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) جیکب آباد کے سٹی تھانہ میں ایس ایس پی کی کھلی کچہری، شکایات کے انبار لگ گئے، ایس ایس پی سن سن کر تھک گئے، سب سے زیادہ شکایات موٹر سائیکل چوری کی گئی، ٹھیکیدار کے خلاف بھی شکایت، ایک ضعیف زمین پر قبضہ کی شکایت کرتے ہوئے رو پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی کی جانب سے سٹی تھانہ جیکب آباد میں کھلی کچھری کی گئی جس میں دو ردراز کے سے لوگوں نے شرکت کی، کھلی کچھری میں عبدالرشید جمالی، معشوق ڈومکی، عبدالنبی ، ماجد ابڑو ، محمد عالم کھوسو، غلام سرور سومرو، امر لعل، عرفان مگسی، اللہ بخش عطار دو دیگر نے موٹر سائیکل چوری کی شکایات کیں، ایس ایس پی نے انہیں موٹر سائیکل کی برآمدگی کی یقین دہانی کرائی، کھلی کچھری میں ڈنگر محلہ کی مسمات زلیخاں نے بھائیوں کی جانب سے تشدد کرنے ، خانہ بدوش عورت مسمات وسع نے بکرا چوری، مسمات روبینہ نے بیٹیوں کی شادی کے لیے مالی مدد کرنے ، نور بی بی نے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری، احمدخان چانڈیو نے دھمکیوں ، غلام رسول چکھڑو نے بہن کے قاتلوں کی گرفتاری، مسمات نرگس نے تین ٹیچرس کی جانب سے تشدد کرنے ، راجیش کمار نے تیل کی مشینیں پولیس اہلکار کی جانب سے اٹھانے ،مسمات شریں نے بیل چوری کرنے والوں کی عدم گرفتاری، شور کوٹ کے رہائشی محمد اسلم نے دو ٹھیکیداروں کی جانب سے 10ماہ سے مزدوری کے ڈیڑھ لاکھ ادا نہ کرنے، خدا بخش بروہی نے ٹھیکیدار عبدالرزاق بہرانی کے خلاف روڈ تعمیر نہ کرنے اور پتھر اتار کر غائب ہونے، مسمات سیانی نے یرقان کے مرض کے علاج کے لیے مالی مدد،اللہ ڈنو ، وحید سومرونے موبائل فون چوری، عبدالستار کورائی نے پولیس پیٹرولنگ بڑھانے، اللہ ڈنو گورشانی نے بابل خان کی جانب سے زمین اور دوکان پر قبضے، خمیسوخان ماچھی نے عزیز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، عبدالحمید لانگو نے بیوی واپس کرانے، بابر سومرو نے پولیس افسر خدابخش عرف عامر بھٹو سے کار کے تین لاکھ روپے ادا کرنے، شادی خان عمرانی نے پیسے چھننے، ممتاز احمد ،ریاض احمد ، غلام رسول ، منظور احمد، فاروق، فیض محمد بنگلانی نے زمین پر قبضے کی شکایات کیں، ولی خان نے تین سال سے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا کے خلاف، نہال عاربانی نے بیٹی کے قاتل کی عدم گرفتاری ، معذوراقبال سولنگی نے فوتی کوٹا کے تحت بھائی کے پولیس میں بھرتی نہ ہونے اور والد کے تین سال سے گروپ انشورنس اور دیگر دفتری مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی ، ایس ایس پی نے تمام شکایات سننے کے بعد ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،کھلی کچھری کے دوران شکایات کے انبار لگنے کے باعث ایس ایس پی شکایات سن سن کر تھک گئے، ایس ایس پی نے کہا کہ کھلی کچھری کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ ہے کھلی کچھری میں پولیس اہلکاروں کی شکایت پر ایس ایس پی نے بدھ کے روز پولیس دربار لگا کر پولیس کی شکایات اور مسائل سننے کا اعلان کیا، کافی شکایات ایس ایس پی بغیر سنے ہی روانہ ہوگئے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں