جیکب آباد، پی پی شہید بھٹوکے رہنماء کی برسی منائی گئی

پیر 17 دسمبر 2018 20:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پی پی شہید بھٹوکے رہنماء کی برسی منائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹوکے قائد شہید مرتضیٰ بھٹوکے ساتھی مرحوم نہال خان ٹالانی کی پہلی برسی ضلعی دفترمیں منائی گئی قرآن خوانی کے بعد تعزیتی اجتماع ہواجس سے ضلعی صدرندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسو،یوتھ کے ضلعی صدر نورمحمد منجھو،مظہر ابڑو،تعلقہ صدر عبدالسمیع سومرو،انعام شاہ،عباس سومرو ،نظیر لاشاری ،منظور بھٹو ،نگاربروہی ،قربان ہانبی ،نثار ٹانوری اوردیگر نے نہال ٹالانی کی خدمات پر روشنی ڈالی اوران کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نہال ٹالانی نے ضیاء کی آمریت کے دورمیں سختیاں برداشت کیں جیل بھی گئے پروفاداری تبدیل نہیں کی ثابت قدم رہے آخرمیں لنگرتقسیم کیاگیا دوسری جانب پی پی شہیدبھٹوکے رہنمائوں نے جیکب آبادمیں بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس اوربجلی کی بلاجوازلوڈشیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کیاجائے گا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں