جیکب آباد،اسٹریٹ کرائم کاجن بے قابو، چوروں نے پرچون کی دوکان کاصفایاکردیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) جیکب آبادمیںاسٹریٹ کرائم کاجن بے قابوہوگیا کریم آباد محلے میں چوروں نے پرچون کی دوکان کاصفایاکردیاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں اسٹریٹ کرائم کاجن بے قابوہوگیاہے چوری کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں گذشتہ روز سول لائین تھانہ کی حدودمیں واقع کریم آبادمحلہ میں مظفر چانڈیو کی پرچون کی دوکان کا صفایا کردیا اورساراسامان چوری کرکے فرارہوگئے چوری کیے گئے سامان کی مالیت ایک لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں