جیکب آباد :سیاہ کاری کے تنازع پر مسلح افرا د نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

جمعرات 3 جنوری 2019 20:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) سیاہ کاری کے تنازع پر مسلح افرا د نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانے کی حدود میں واقع بھٹہ گڑھی میں کارسوار مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار کجلو کٹوہر کو سیاہ کاری کے پرانے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول خیررپور کا رہائشی بتایا جا تا ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچائی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں