جیکب آباد پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

جمعرات 10 جنوری 2019 19:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) جیکب آباد پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سول لائین تھانہ کی حدود چنہ پھاٹک قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں بلوچستان کے رہائشی محمد علی پتافی کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم واردات کے ارادے سے کھڑا تھا پولیس لو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مقابلہ ہوافائرنگ کے تبادلے میںملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجس علاقے میں پولیس کے مطابق مقابلہ ہوا اس علاقہ کے مکینوںمیر دوست اور دیگر نیبتایا کہ یہاں کوئی مقابلہ نہیںہوااگر ہوتا تو فائرنگ کی آواز تو آتی ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے میں گرفتار کئے گئے ملزم کو صبح گرفتار کیا گیا اور رات کو مقابلے میں زخمی کیا گیا پولیس ترجمان شمس ڈہر کے مطابق سول لائین پولیس کو اطلاع ملی کہ چار ملزم واردات کے ارادے سے کھڑے ہیں جس پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی پانچ منٹ فائرنگ کا تبادلہ ہوامحمد علی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ میں زخمی ہواجسے خالی ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کر لیا زخمی حالت میں گرفتار ملزم پانچ مقدمات میں مطلوب تھاحدود کے تھانے پر پولیس کی مدعیت میں گرفتار ملزم اور فرار ہونے والے ساتھی عنایت اللہ عرف بڈی رند سمیت دو نامعلوم کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں