جیکب آباد: امن امان اور شہرکے بنیادی مسائل پر ڈی سی کی صدارت میں اجلاس، صفائی کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار

جمعہ 11 جنوری 2019 16:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) امن امان اور شہرکے بنیادی مسائل پر ڈی سی کی صدارت میں اجلاس صفائی کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار افسران سے بازپرس عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں :ڈی سی غضنفر قادری کی اجلاس میں افسران کو ہدایت تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرمیں امن امان اورشہرکے بنیادی مسائل کے حوالے سے ڈی سی غضنفرقادری کی صدارت میں اہم اجلاس کانفرنس روم میں منعقد کیاگیا جس میں ٹھل کے بلدیہ چیئرمین بیرسٹرزوہیب سرکی ،اسسٹنٹ کمشنر منظوربلوچ ،ناصرعباسی ،ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی، رینجرزکے ڈی ایس آر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں شہرمیں امن امان ،صفائی سمیت دیگر مسائل پر غورکیاگیا ڈی سی غضنفر قادری نے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے افسران سے بازپرس کی انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں افسران اورملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں غفلت پر سخت کاروائی کی جائے گی علاو ہ ازیں ڈی سی نے اچانک ڈی سیکریٹریٹ کا دورہ کیاتو دفاتر ویران نظرآئے ڈی سی نے غیر حاضری پر دوملازمین کو معطل اوردوکو شوکازنوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں