جیکب آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) جیکب آباد میں تجاوزات کے خلاف کاروائی شروع تھلے قائد اعظم روڈپر کرین کے ذریعے مسمار کئے گئے آپریشن کی وجہ سے فون اور انٹرنیٹ کی سروس معطل نالہ ٹوٹنے سے سیورج کاپانی روڈ پر تالاب بن گیا شہریوں کا تجاوزات کے خلاف آپریشن انتقامی کاروائی قرار نالے سے دور وکانوں کے تھلے اور چھپرے توڑے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی،اینٹی انکروچمنٹ فورس کے انچارج جبرن جھتیال کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے قائد اعظم روڈ پر کرین کے ذریعے تھلے توڑ کر چھپرے ہٹائے گئے کاروائی کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ کئی دوکاندار دوکانیں بند کرکے چلے گئے تجاوزات کے آپریشن کے دوران نالا ٹوٹنے سے سیورج کا پانی روڈ پر تالاب بن گیا جبکہ مذکورہ روڈ پر پی ٹی سی ایل کی سروس معطل ہو گئی ہے اور صارف فون اور نیٹ سے سروس سے محروم ہیں مسمار کی گئی تجاوازت کا ملبہ بلدیہ کا عملہ صاف کررہاہے شہریوں نے تجاوزات آپریشن کو انتقامی کاروائی قرار دیا ہے اس سلسلے میں بلال میمن ،محمد خالد ،اما م الدین روی کماراور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نالے سے دور دوکانوں کے تھیولے مسمار کئے گئے جو زیادتی ہے جبکہ جن کے نالے پر قبضے ہیں انکو کچھ نہیں کہا گیا آریانہ ہوٹل کے قریب نالے دور دوکان کے چھپرے توڑنا کہاکا انصاف ہے عدالت کے حکم کا انتظامیہ غلط استعمال کررہی ہے کاروائی بلا تفریق کی جائے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے کہا کہ کاروائی صرف قائد اعظم روڈ پر نہیں بلکہ جہاں جہاں تجاوزات ہیں ہٹائی جائیں گی کسی کو بخشا نہیں جائے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تھلے ختم کئے ہین جنکی بلڈنگ نالے پر ہے انکو پہلے نوٹیس دیں گے پھر ہٹائیں گے کاروائی جاری رہے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں