جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں دہرا قتل، ملزم نے فائرنگ کرکے بھابی اور ایک شخص کو قتل کر دیا

پیر 14 جنوری 2019 22:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) سیاہ کاری کے الزام میں دہرا قتل، ملزم نے فائرنگ کرکے بھابی اور ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میںواقع قصبہ مراد جکھرانی میں ملزم فاروق نے سیا ہ کاری کے الزام میں اپنی بھابی گرامل زوجہ صابر جکھرانی اور نوجوان نیاز ولد مراد بخش جکھرانی کو بندوق کے فائر کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچائی جس کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں