جیکب آباد انتظامیہ نے قائد اعظم روڈ پر توڑ پھوڑ کے بعد تجاوازت کے خلاف آپریشن بند کر دیا

منگل 15 جنوری 2019 18:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) جیکب آباد انتظامیہ نے قائد اعظم روڈ پر توڑ پھوڑ کے بعد تجاوازت کے خلاف آپریشن بند کر دیاقائد اعظم روڈ پر ملبہ صاف نہ ہوا ٹونٹنے والے نالے کی مرمت بھی نہ ہوا تجاوزات ہٹانے کے بہانے دیگر سہولیات چھین لی گئی ہیں سپریم کورٹ نوٹیس لے شہریوں کو مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انتظامیہ کی جانب سے قائدا عظم روڈ پر تجاوزات آپریشن میں توڑ پھوڑ کے بعد آپریشن بند کر دیا گیا ہے جس پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات تو پورے شہر میں ہیں اور بااثروں کی تو بڑی تجاوزات ہیں جو نہیں ہٹائی گئی کیا سپریم کورٹ کے احکامات کے لئے صرف خانہ پوری کرکے تجاوزات آپریشن بند کر دیا گیا ہے تجاوزات ہٹانے کے بہانے شہریوں سے دیگر سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں چھ روز سے پی ٹی سی ایل کی سروس معطل ہے جبکہ پانی کی پائپ اور سیوریج نالہ بھی ٹو ٹ گیا ہے جسکی تاحال مرمت نہیں کی گئی پانی روڈ پر جمع ہے ملبہ تک صاف نہیں کیا گیا فیاض علی ،محمد عابد ،دلشاد ،نصیر ،سمت کمار اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتطامیہ کی اس غفلت اور زیادتیکا سپریم کورٹ نوٹیس لے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن وقتافوقتا جاری رہے گا ضروری نہیں کہ روز یہ کاروائی ہو اور بھی بہت کام ہے جنہیں دیکھنا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں