جیکب آبادمیں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا،تحقیقات کاحکم

میڈیا نے نشاندہی کی ہے انکوائری رپورٹ کے بعد ایکشن بھی ہوگا،ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض

بدھ 16 جنوری 2019 17:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) جیکب آبادمیں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیاتحقیقات کاحکم میڈیا نے نشاندہی کی ہے انکوائری رپورٹ کے بعد ایکشن بھی ہوگا :ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں 9جنوری کی شب سول لائین تھانہ کی حدودمیں چنہ ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے محمد علی پتافی کے خلاف تھانے پر سرکاری مدعیت میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں ایک کیس مقابلے سے ایک روزقبل یعنی 8جنوری کو داخل کیاگیاہے جبکہ دوکیس مقابلے کے داخل کیے ہیں جس میں ایک پولیس مقابلے اوردوسرا غیر قانونی پسٹل رکھنے کاہے پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر نمبر2کے تحت پولیس کا چنہ پھاٹک پر 10:30شب کو ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا جو 20منٹ تک جاری رہا چنہ محلہ کے قریب ہی ریلوے پھاٹک ہے جہاں آبادی رہائش پذیرہے اور لوگوں کاآناجانارہتاہے قریب وجوار کے لوگوںمیر دوست اوردیگر نے بتایاکہ 9جنوری کی رات کوئی پولیس مقابلہ نہیں ہوا اگرہوتاتو فائرنگ کی آواز ضرور آتی جوہم نے نہیں سنی ڈی ایس پی سٹی غلام محمد چنہ کے مطابق 11بجے پولیس مقابلے کی اطلاع ملی اور میں اسپتال پہنچا جیکب آبادکے سول اسپتال جیل وارڈ میں قید محمد علی پتافی کاکہناتھاکہ پولیس نے مجھے 9جنوری کی صبح عدالت کے باہر سے گرفتارکیا بلوچستان کارہائشی ہوں پیشی پرآیاتھا پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اوراعترافی وڈیوبنائی میرے ساتھ ظلم کیاگیاہے انصاف کیاجائے کوئی مقابلہ نہیں ہوا عدالتی تحقیقات کرائی جائے ایس ایچ او سول لائین محمدحسن ملک نے کہاکہ محمد علی پتافی کو مقابلے کے بعد پکڑاہے انہوںنے کہاکہ مقابلہ پانچ منٹ جاری رہا جبکہ درج ایف آئی آر میں فائرنگ کادورانیہ 20منٹ لکھاگیاہے اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے کہاکہ میڈیاکی نشاندہی پراس واقع کانوٹس لیاہے تحقیقات کرائی جائے گی اورذمیداران کے خلاف ایکشن بھی ہوگا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں