جیکب آباد جمس ہسپتال میںغفلت کی باعث دو عورتوں نے دوم توڑ دیاایک عورت کے ورثاء کاڈائریکٹر جمس و دیگر کے خلاف پٹیشن داخل

جمعرات 17 جنوری 2019 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جیکب آباد جمس ہسپتال میںغفلت کی باعث دو عورتوں نے دوم توڑ دیاایک عورت کے ورثاء کاڈائریکٹر جمس و دیگر کے خلاف پٹیشن داخل وکلاء نے دلائل دیئے فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمس ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بلوچستان کی علاقے اوستہ محمد کی رہائشی عورت کی زچگی کا آپریشن ہوا عورت کو خون کی کمی کی وجہ سے خون کی ڈرپ لگائی گئی جس کے مبینہ ری ایکشن کی وجہ سے گوہر خاتون زوجہ امان اللہ فوت ہو گئی جبکہ پھول باغ محلہ کے رہائشی جمال الدین جمالی کی زوجہ مسمات رانی جو کہ زیابطیس کی مریضہ تھی کو داخل کی گیا تین روز مریضہ ہسپتال میں رہی ورثہ کے مطابق مریضہ کو غلط انجیکشن لگایا گیا جس پر اس نے تڑپ تڑپ کر دم دے دیا مسمات رانی کے شوہر جمال الدین جمالی نے ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ نرس عقیلہ سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف پٹیشن داخل کی ہے اس سلسلے میں جمال الدین جمالی کے وکیل امتیاز منجھو نے بتایا کہ میرے موکل کی زوجہ کاجمس انٹظامیہ کی غفلت کی وجہ سے قتل ہوا ہے کیس داخل کرنے کے لئے سیشن جج کی عدالت میں پٹیشن داخل کی جو فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضی میتلو کی عدالت میں منتقل کی گئی جس کی آج سماعت ہوئی ڈائریکٹر جمس سمیت دیگر پیش ہوئے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد جج نے فیصلہ جمعہ تک کے لئے محفوظ کر لیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں