جیکب آبادمیں یکطرفہ تجاوزات آپریشن پر کمیٹی کے مزید تین اراکین نے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جیکب آبادمیں یکطرفہ تجاوزات آپریشن پر کمیٹی کے مزید تین اراکین نے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیںسپریم کورٹ کے احکامات پر کئے جانے والے آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مزید تین اراکین نے یکطرفہ تجاوزات آپریشن کرنے پر احتجاجاًکمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے چیمبر آف کامرس کے صدر احمدعلی بروہی ،متحدہ مجلس عمل اور جے یوآئی کے ضلعی امیرڈاکٹر اے جی انصاری اور پی پی شہید بھٹوکے ضلعی صدر ندیم قریشی نے استعفیٰ دے کر یہ موقف اختیار کیاہے کہ تجاوزات آپریشن میں غریبوں کا نقصان کیاگیا من پسندوں کے تھلے اور چھپرے تک نہیں ہٹائے گئے بااثروں کے قبضے انتظامیہ ہٹانے کوتیارنہیں یہ ٹارگیٹڈ آپریشن ہے جوکسی صورت قبول نہیں دوسری جانب گزشتہ شب بلدیہ عملے نے فیضان مدینہ روڈ پر ٹریکٹر کے ذریعے آپریشن کرکے تھلے اور چھپرے ہٹائے دوسری جانب بلدیہ جیکب آباد کے چیف میونسپل آفیسر امجد پٹھان کی جانب سے تجاوازت کے حوالے سے شہر میں نوٹیس دیئے گئے ہیں اس حوالے سے انچارج انکروچمینٹ نور حسن چنہ نے بتایا کہ سینما روڈ ،کوئٹہ روڈ،ٹاور روڈ سمیت دیگر علاقوں میںتین روزمیں تجاوازت ختم کرنے کے لئے 300سے زائد افراد کو نوٹیس دئے گئے ہیں جس کے بعد کاروائی ہوگی اس سلسلے تجاوزات کمیٹی کے چیئر مین اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں