جیکب آباد ،نشے میں دھت نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر تشدد مارپیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا

بدھ 13 فروری 2019 18:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) نشے میں دھت نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر تشدد مارپیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزرشتہ شب نشے میں دھت نوجوان وسیم کو دوست زخمی حالت میں سول ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں لائے جہاں نشے میں دہت نوجوان وسیم ابڑو نے علاج کرنے والے ڈاکٹر عکاس قمر سرکی پر تشد د کیا اور مار پیٹ کی جس پر عملے نے نشے میں دہت نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا رابطہ کرنے پرتھانہ سول لائین کے ایس ایچ او محمد حسن ملک نے بتایا کہ وسیم ابڑو کو گرفتار کیا ہے اس کا میڈیکل کرارہے ہیں رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں