جیکب آبادمیں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، ڈی آئی جی کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ایک ماہ سے تحقیقات مکمل نہ ہوئی

ہفتہ 16 فروری 2019 17:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) جیکب آبادمیں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ ڈی آئی جی کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ایک ماہ سے تحقیقات مکمل نہ ہوئی تحفظات بڑھنے لگے ایس ایس پی کی ملوث افسران اوراہلکاروں کو بچانے کی کوشش تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدود میں ہونے والے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کی خبروں کا ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے نوٹس لے کر ایس ایس پی کو تحقیقات کا حکم دیاتھا جس کے بعدایس ایس پی نے 18جنوری کو تین روزمیں تحقیقات مکمل کرکے ڈی ایس پی صدر کو رپورٹ دینے کا حکم جاری کیا جس کو ایک ماہ ہونے والاہے تاحال تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی ہے اورسرد خانے کے حوالے ہوگئی ہے جس پر شہریوں نے تحفظات کااظہارکیاہے معلوم ہواہے کہ ایس ایس پی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث افسران اوراہلکاروں کو بچانے کے لیے معاملے کو دبانے اور تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں اس سلسلے میںجب ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں