جیکب آباد، وین ڈرائیور کی غنڈہ گردی، پھاٹک نہ کھولنے پر گیٹ مین سے جھگڑا مارپیٹ

ہفتہ 16 فروری 2019 19:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) جیکب آباد میں وین ڈرائیور کی غنڈہ گردی پھاٹک نہ کھولنے پر گیٹ مین سے جھگڑا مارپیٹ گیٹ مین کا پھاٹک پر پائیلٹ انجن روک کر احتجاج آدھے گھنٹے تک روڈ بلاک دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیںبا لا افسران کو مطلع کیا ہے کوئی نوٹیس نہیں لیا گیا گیٹ مین نوراحمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ٹیکنیکل کالج کے قریب ریلوے پھاٹک نہ کھولنے پر وین ڈرائیور نے گیٹ مین نوراحمد لاشاری سے جھگڑا کیا اور سخت مارپیٹ کی جس پر گیٹ مین نور احمد نے پھاٹک پر پائیلٹ انجن روک کر شدید احتجاج کیا جس کے باعث آدھے گھنٹے تک روڈ بلاک رہا اور روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںبعد ازاں حدود کی سول لائین پولیس نے پہنچ کر روڈ کھلوایااس سلسلے میں ایس ایچ او ریلوے مظہر سومرو نے کہا کہ اسٹیشن ماسٹر نے جھگڑے کی اطلاع دی ہے گیٹ مین تھانے نہیں آیا ریلوے کے اے ای این راجاوسیم ابڑو نے واقع سے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ذمہ دار پی ڈبلیوآئی ہے جبکہ متاثر گیٹ مین نوراحمد لاشاری کا کہنا تھا کہ ٹرین کے آنے کی اطلاع پر پھاٹک بند کررہا تھا تو وین ڈرائیور نے زبردستی پھاٹک کھلونے کا کہا انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس نے بھی غنڈہ گردی کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بجائے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گیٹ کھولو ورنہ تمہیں پولیس موبائیل میں ڈالیں گے اور زبردستی پولیس نے گیٹ کھولا ریلوے کے بالا افسران کو اطلاع دی ہے پر کوئی نوٹیس نہیں لیا گیا میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انصاف کیا جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں