جیکب آباد پولیس کی سو کلو چرس برآمدگی کی کارروائی پر سوال اٹھنے لگے

اتنی بڑی کاروائی پر کسی افسرنے پریس کانفرنس تک نہ کی سوشل میڈیا پر ادھوری تفصیلات جاری کی گئی

منگل 19 فروری 2019 19:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) جیکب آباد پولیس کی سو کلو چرس برآمدگی کی کارروائی پر سوال اٹھنے لگے اتنی بڑی کاروائی پر کسی افسرنے پریس کانفرنس تک نہ کی سوشل میڈیا پر ادھوری تفصیلات جاری کی گئی میڈیا کی چرس کے ملزم سے ملاقات بھی بندایس ایچ او نے روک دیا تفصیلات کے مطابق شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب کاروائی میں 100کلو چرس برآمدگی کے کیس پر سوال اٹھنے لگے ہیں کیونکہ اتنی بڑی کاروائی پر ایس ایس پی اور نہ ہی کسی بڑے پولیس افسر نے میڈیا کو اطلاع کی نہ ہی پریس کانفرنس کی گئی یہاں تک کہ کاروائی کے متعلق سوشل میڈیا پر ادھوری تفصیلات جاری کی گئیں اس حوالے سے جب ایس ایس پی کے پی آر او سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہناتھا کہ جس گاڑی سے چرس برآمد کی گئی ہے اسکا نمبر نہیں ہے ڈاٹسن میں چرس کہا ں جارہی تھی یہ بھی نہیں بتایا گیا اس سلسلے میں جب میڈیاکی ٹیم صدر تھانے پہنچی تو جس ڈاٹسن سے چرس برآمد کیا گیا تھا اس پر نمبر پلیٹch9811 لگی ہوئی تھی جب چرس کے گرفتار ملزم سحبت خان سے ملنے کی کوشش کی گئی تو ایس ایچ او صدر بشیر مگسی نے میڈیا ٹیم کو روک لیا اور کہا کہ ایس ایس پی نے ملزم سے میڈیا کی ملاقات بند کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں