جیکب آباد کے سٹی تھانہ پر عدالتی چھاپہ کئی روز سے گرفتار5افراد کی گرفتاری کا اندراج تاخیر سے کیا گیا

منگل 19 فروری 2019 19:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) جیکب آباد کے سٹی تھانہ پر عدالتی چھاپہ کئی روز سے گرفتار5افراد کی گرفتاری آج روزنامچے میں لکھی گئی تھی جج نے بدھ کو ایس ایچ او سٹی کو رکارڈ سمیت عدالت طلب کیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد کی عدالت میں لیاقت علی ابڑو کی دوخواست پر فرسٹ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ کامران سندیلو نے اچانک سٹی تھانے پر چھاپہ مارا تو عملے میں کھلبلی مچ گئی جج نے جب روزنامچہ چیک کیا تو اس میں غلام نبی،عبدالنبی ،امداد،بلاول ابڑو اور مسلم برڑو کی گرفتاری آج کی تاریخ میں لکھی گئی تھی درخواست گذار لیاقت علی نے بتایا کہ میرے چار عزیزوں غلام م نبی،عبدالنبی،بلاول اور امداد کو آٹھ روز قبل گرفتار کیا گیا اور انکی گرفتاری آج شک کی بنیاد پر ظاہر کی گئی ہے کوئی کیس داخل نہیں ہمارے ساتھ پولیس نے زیادتی کی ہے انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں