سکھر ایکسپریس میں سہولیات کا فقدان، 4سے 6گھنٹوں کی تاخیر معمول ، ٹرین میں صفائی کا نظام ابتر

باتھ رومز میں پانی اور نل کی ٹونٹیاں غائب، مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا، وفاقی وزیر ریلوے سے سکھر ایکسپریس کی بہتری کا مطالبہ

پیر 18 مارچ 2019 23:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سکھر ایکسپریس میں سہولیات کا فقدان، 4سے 6گھنٹوں کی تاخیر معمول ، ٹرین میں صفائی کا نظام ابتر، باتھ رومز میں پانی اور نل کی ٹونٹیاں غائب، مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا، وفاقی وزیر ریلوے سے سکھر ایکسپریس کی بہتری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے کراچی جانے والی واحد ٹرین سکھر ایکسپریس میں سہولیات کا فقدان ہے ، ٹرین کا اکثر 4سے 6گھنٹے تاخیر سے مسافروں کو منزل پر پہنچنا معمول بن چکا ہے ، کراچی سے جیکب آباد آتے ہوئے سکھرایکسپریس اپنے وقت سے اکثر تاخیر سے پہنچتی ہے، سکھر پہنچنے کے بعد سکھر سے جیکب آباد کا سفر ایک گھنٹے کا ہے مگر سکھر ایکسپریس وہی سفر 3سے 4گھنٹوں میں طے کرتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹرین کے اندر صفائی کا نظام بھی انتہائی خراب ہے ٹرین میں گندگی کی وجہ سے مسافروں کو سفر کرنے میں دشواری ہوتی ہے، سکھر ایکسپریس کے اکانامی کلاس بوگیوں کے باتھ روم میں پانی اور نل کی ٹونٹیاں غائب ہیں جس کی وجہ سے مسافروں خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر ایکسپریس جیکب آباد تا کراچی کی واحد ٹرین ہے جس میں سہولیات کا فقدان ہے فوری طور پر نوٹس لے کر ٹرین میں سہولیات کوبحال کی جائے اور ٹرین کی ٹائمنگ کودرست کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں