جیکب آباد میں معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا جرگہ، کیس میں نامزد چار ملزمان پر 8 لاکھ جرمانہ عائد

پیر 18 مارچ 2019 23:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) جیکب آباد میں معصوم بچے سے جنسی ذیادتی کا جرگہ، کیس میں نامزد چار ملزمان پر 8 لاکھ جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صدر تھانہ کی حدود میں12 سال کے معصوم بچے امتیاز بھنگر سے اجتماعی جنسی ذیادتی کے واقعے کا جرگہ امین کیھر کی سرپنچی میں ہوا جس میں کیس میں نامزد ملزمان بابل دایو، زاہد جتوئی، عبدالطیف سومرو اور کامران بہرانی پر جرم ثابت ہونے پر ہر فرد پر دو دو لاکھ روپے مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد درج مقدمہ واپس لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں