جیکب آباد،اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی، اولڈ میونسپل روڈ پرقائم وین اسٹینڈ ختم کرا دیا، شہریوں کی جانب سے کاروائی انتقامی قرار

منگل 19 مارچ 2019 21:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی اولڈ میونسپل روڈ پرقائم وین اسٹینڈ ختم کرا دیا شہریوں کی جانب سے کاروائی انتقامی قراراللہ بخش پارک اور مانجھی پور کے بس و وین اسٹینڈ برقرار تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی گرزشتہ روز سیکریٹری آرٹلری وسیم میمن اور پولیس نفری کے ہمراہ اولڈ میونسپل روڈ پر واقع وین اسٹینڈ ختم کرانے پہنچ گئے اس دوران پولیس اور وین اسٹینڈ عملے میں کشیدگی ہوئی اور اسٹارٹر کو مارپیٹ بھی کی گئی اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی اسٹینڈ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے وین میں ایل پی جی سلنڈر پر پابندی ہے جو ختم کرائے جائیں گے دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کو انتقامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولڈ میونسپل وین اسٹینڈ ختم کرواکر یک طرفہ کاروائی کی گئی ہے شہر میں دیگر مقامات پر بھی غیر قانونی وین اور بس اسٹینڈ قائم ہیں جو برقرار ہی،ْں انکے خلاف کاراوئی نہیں کی گئی اللہ بخش پارک اور مانجھی پور کے بس اور وین اسٹینڈ بھی ختم کروائے جائیں یہ زیادتی ہے کاروائی بلاتفریق کی جائے ایم این اے ایم پی اے اور ڈی سی انتظامیہ کی انتقامی کاروائیوں کا نوٹیس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں