جیکب آباد: جعلی پولیس مقابل: سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے نوٹس لے لیا، 27مارچ تک ایس ایس پی سے جواب طلب

جمعرات 21 مارچ 2019 22:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) جیکب آبادمیں جعلی پولیس مقابلے کا سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے نوٹس لے لیا 27مارچ تک ایس ایس پی سے جواب طلب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدودمیں ہونے والے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا سندھ ہیومن -رائٹس کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے پٹیشن نمبر SHRC/1338/2019کے تحت سپریڈنٹ کمپلین انکوائری سوموٹو سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے ایک خط لکھ کر ایس ایس پی سے 27مارچ تک جواب طلب کرلیاہے واضح رہے کہ اس حوالے سے سابق ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے بھی اخبارات کی خبروں کا نوٹس لیاتھا اور ایس ایس پی جیکب آبادکو انکوائری کے احکامات دیے تھے جس پر ڈی ایس پی صدر کو انکوائری افسر مقررکیاگیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں