سابق ڈپٹی اسپیکر مغربی پاکستان احمد میاں سومرو کی 20ویں برسی منائی گئی

قرآن خوانی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم،مرحوم وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کے والد تھے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:00

,جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) وفاقی وزیر نجکاری کے والدسابق ڈپٹی اسپیکر مغربی پاکستان احمد میاں سومرو کی 20ویں برسی منائی گئی ،قرآن خوانی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر مغربی پاکستان احمد میاں سومرو کی 20ویں برسی انکے آبائی قصبہ احمد میاں سومرو میں منائی گئی جس میں سابق یو سی ناظم خمیسوخان سومرو،ڈاکٹر ولی محمد سومرو ،ارشاد احمد کلہوڑو ،صحافی عبدالرحمن آفریدی،رجب سومرو اقلیتی رہنما اشوک کمار اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خمیسو خان ،ارشاد کلہوڑو اور دیگر نے کہا کہ احمد میاں سومرو کی ملک سمیت جیکب آباد کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جیکب آباد کا یہ سومرو خاندان سندھ کی پہچان ہے انہوں نے کہا کہ احمد میاں سومرو نے 1923سے ہی اپنی زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف کر دی یہ سیاسی خاندان سندھ میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے احمد میاں سومرو 1965سی 1969تک مغربی پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر رہے وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے انکی کاوشوں سے سینیٹ کمیٹی سسٹم بنایا گیا وہ نہ صر جیکب آباد بلکہ ملکی سیاست میں بھی بڑے سرگرم رہے اور اپنا ایک الگ مقام بنایا،جیکب آباد کے لوگ آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں اور نہیں یاد کرتے ہیں برسی کے موقع پر انکے مزار پر قرآن خوانی کی گئی خصوصی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں