عمران خان عثمان بوزدارکے حوالے سے بہت بڑا یوٹرن لینے والے ہیں، ملک الطاف حسین

yوزیر اعظم کا وسیم اکرم پلس گراؤنڈ میں اترنے کے ساتھ ہی ان فٹ ہوگیا تھا اب اس کی جگہ وہ کسی وقار یونس پلس کو لانے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ان کا ’’وقار‘‘ بلند ہوسکے، سینئر رہنما جماعت اسلامی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ملک الطاف حسین نے کہاہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدارکے حوالے سے بہت بڑا یوٹرن لینے والے ہیں،وزیر اعظم کا وسیم اکرم پلس گراؤنڈ میں اترنے کے ساتھ ہی ان فٹ ہوگیا تھا اب اس کی جگہ وہ کسی وقار یونس پلس کو لانے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ان کا ’’وقار‘‘ بلند ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرجیکب آباد کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک الطاف حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خود کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں اس لیے انہوں نے اپنے لیے گھر اور دیگر مراعات کی منظوری دی جس پر وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، عثمان بوزدارکے اس عمل اور ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث عمران خان نے اپنے وسیم اکرم پلس کے خلاف یوٹرن پلس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقول عمران خان کے کہ یوٹرن لیے بغیر کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا تو اب لگتا ہے کہ وہ خود کو بڑا لیڈر ثابت کرنے کے لیے عثمان بوزدار کو بلی کا بکرا بنائیں گے۔#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں