جیکب آباد، ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن،نیب میں داخل درخواست کو 4 سال مکمل، کوئی کارروائی نہ ہوسکی

پیر 25 مارچ 2019 17:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جیکب آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے متعلق نیب میں داخل درخواست کو 4 سال مکمل، کوئی کارروائی نہ ہوسکی، درخواست گذار کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوںروپیوں کی مبینہ کرپشن کے متعلق نیب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں میں داخل کی گئی درخواستوں کو 4 سال مکمل ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی درخواست گذار کی جانب سے نشاندہی کی گئی اسکیموں کی تحقیقات کی جارہی ہے، جیکب آباد کے نورواہ پیکج کے 98کروڑ، ہیرو شاخ کی مرمت کے لیے 18لاکھ روپے، ٹھل تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی پیکج 24کروڑ سمیت شہید بینظیر بھٹو پبلک پارک، بحریہ کالج میں تعمیر ہونے والے ہاسٹل، ڈرینج اسکیم سمیت دیگراربوں روپیوںکے منصوبوں میں کروڑوں روپیوں کی مبینہ کرپشن پرسماجی رہنما عبدالغنی کھوسو کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے شواہد سمیت داخل کی گئی درخواستوں کو4 سال مکمل ہوچکا ہے مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے تحقیقاتی اداروں میں دائر درخواستوںکی2سال سے کوئی سماعت بھی نہیں ہوسکی ہے، درخواست گذار سماجی رہنما عبدالغنی کھوسو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرروڑوں روپیوں کی کرپشن کی گئی ہے جس کے شواہد نیب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں کو دئیے ہیں مگر کرپشن کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، انہوں نے کہا کہ نیب کی ٹیم نے کافی عرصہ قبل مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا تھا مگر اس کے متعلق کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی جس سے لگتا ہے کہ کرپشن کے متعلق کیس کو سرد خانے کے حوالے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی میگا کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں گئی تو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں