جیکب آباد، ایس ایس پی ہاؤس کے باہر سے دن دھاڑے موٹر سائیکل چوری

پیر 25 مارچ 2019 23:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایس ایس پی ہاؤس کے باہر سے دن دھاڑے موٹر سائیکل چوری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں واقع ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے سے دن دھاڑے مبارکپور کے رہائشی امجد مہر کی سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ پیچوہا پھاٹک سے موبائل کی دوکان کو نقب لگاکر چور درجنوں موبائل فونز چوری کرکے لے گئے، جیکب آباد میں گذشتہ کئی عرصے سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کیا جائے اور شہریوں کوتحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں